ابنا: کیتھیریں ایشٹن نے آج یوکراین کے صدر ویٹکٹر یانوکوویچ سے ملاقات میں یوکراین کے سیاسی بحران کو ختم کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا۔ یہ ملاقات بند دروازں کے پیچھے انجام پائي۔ اس کے بعد کیتھرین ایشٹن نے حزب اختلاف کے رہنماوں سے ملاقات کی ۔ یوکرین میں تین ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہرے ہورہے ہیں۔ مظاہرین حکومت کے استعفی اور قبل از وقت انتخابات کے خواہاں ہیں۔ حکومت مخالف احتجاج سے کارو بار زندگي ٹھپ پڑگيا ہے۔
.......
/169